BFC

Latest Jobs

پیدائش کے وقت ایک پونڈ وزنی بچے کی پہلی سالگرہ

 




پیدائش کے وقت ایک پونڈ وزنی بچے کی پہلی سالگرہ پر خود ڈاکٹر بھی حیران

 ایک سال قبل لاس ویگاس میں پیدائش کے وقت صرف ایک پونڈ اور تین اونس وزنی بچہ اب اپنی پہلی سالگرہ پر بالکل تندرست ہے جس نے خود ڈاکٹروں کو بھی حیران کر دیا ہے۔

ایلی جیمزنے صرف 22 ہفتے میں معیادِ حمل کے بعد اس دنیا میں آنکھ کھولی تھی۔ مارچ میں اپنی پہلی سالگرہ پر وہ سادہ الفاظ ادا کر رہا ہے اور چند قدم چل بھی سکتا ہے۔



بچے کی والدہ پالوما کو بتایا گیا کہ یہ بچہ دماغی اور جسمانی طور پر بیمار رہے گا اور شاید زندگی میں نارمل بھی نہیں ہوگا۔ پیدائش کے وقت خاتون کی انگوٹھی بچے کی چاروں انگلیوں سے بڑی تھی۔ اسے دو ماہ تک آئی سی یو میں رکھا گیا لیکن اس کے بعد وہ ہر روز مضبوط ہوتا چلا گیا۔

اس نے ایک لفظ ’دادا‘ ادا کیا اور اب مزید باتیں کررہا ہے۔ پیدائش سے قبل اس کی والدہ کے رحم میں نہ صرف پانی کی تھیلی پھٹ گئی بلکہ وہ شدید انفیکشن کے شکار بھی ہوئی تھیں۔ اسی لیے 22 ہفتے کے بچے کو دنیا میں لایا گیا۔ بچے کو جس سوئی سے ٹیکہ لگایا گیا وہ انسانی بال کی طرح سب سے باریک سوئی تھی تاکہ اسے


مختصر ترین رگوں میں لگایا جاسکے۔

اب یہ بچہ مکمل تندرست ہے جس پر کسی دماغی، نفسیاتی، جسمانی اور اعصابی امراض کی کوئی علامت موجود نہیں ہے۔